پاکستان نیوی نے پینسٹھ اور اکہتر کی دونوں جنگوں میں جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی
چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو عیار دشمن نے رات کی تاریکی میں گیدڑ کی طرح پاکستان کی پیٹھ پر وار کرنے کی کوشش کی،جسے ہمارے جوانوں نے اپنی شجاعت اور لہو سے بھرپور انداز سے ناکام بنادیا،جہاں بری اور فضائیہ دشمن سے نبرد آزما تھی وہیں پاکستان نیوی نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کیپاک بحریہ نے سومنات پر اٹھارواں حملہ کیا جس کو مشن دوارکہ کہا جاتا ہے۔ سومنات پر محمود غزنوی کے سترہ حملوں کے بعد یہ اٹھارواں حملہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نیوی اپنے سے پانچ گناہ بڑے دشمن سے نبرد آزما ہوئی، اور دوارکہ کے قلعے کو نیست و نابود کردیادوارکہ آپریشن نہایت کامیاب اور پیشہ ورانہ بحری حکمت عملی پر مبنی تھا۔ پاکستانی جانبازوں نے ڈنکے کی چوٹ پر بھارتی سمندری حدود میں ڈیڑھ سو کلو میٹر میں نہ صرف پیش قدمی کی، بھارتی بحریہ بمبئی کے ساحل پر دبک کر بیٹھی رہی،،، پاک بحریہ کے جوانوں نے دوارکہ کے اہم ساحلی مرکز پر حملہ کر کے دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجائی، اور فاتحانہ انداز سے واپس کراچی پہنچے