یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکا کی وینس ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیک ری پبلک کی پیٹرا کووی ٹووا کو شکست دیکر اینوٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں عالمی نمبر نو امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں تیرویں نمبر پر موجود چیک وی پبلک کی پیٹرا کووی ٹووا سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ تاہم وینس ولیمز نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کرلیچیک کھلاڑی پیٹرا کووی ٹووا نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کرلیاتیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، تاہم امریکی کی وینس ولیمز نے پیٹرا کووی ٹووا کو سات چھ سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔