کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر ڈیوٹی سنبھالی،، اصغر خان اکیڈمی کے ایوی ایشن کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے چارج لیا،اس موقع پر شاندار پریڈ پیش کی گئی، سکوارڈن لیڈر علی اکبر نے پریڈ کی کمانڈ کی۔تقریب کے مہمان خصوصی آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی ائیر وائس مارشل عمران خالد ستارہ امتیاز ملٹری تھے، فضائیہ کے دستے نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ائیر وائس مارشل عمران خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاریخ شاہد ہے پاکستانی افواج نے جوان مردی سے دشمن کو ناکام ونامراد کیا، پاکستان کو آج بیرونی اور اندرونی دشمن کا سامنا ہے،دشمنوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عرض پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لی جائیں گی، کسی نے ملک پر ہاتھ ڈالا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا،مزار قائد پر پریڈ میں حصہ لینے والے ایک سو دو کیڈٹس میں سے تین لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھے،،تقریب میں اسکولوں اور کالجز کے طلباء اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔