ایرانی حجاج کے لیے سعودی حکومت نے جو نئی انتظامی سوچ اپنائی، اُس پر تہران ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہے: علی غازی عسکر
ایرانی حکومت نے رواں برس کے دوران حج کے بہتر انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کی بحالی کی راہ کافی حد تک ہموار ہوئی ہے، امورِ حج سےمتعلق ایران کے سرکاری ادارے کے سربراہ علی غازی عسکر کے مطابق ایرانی حجاج کے لیے سعودی حکومت نے جو نئی انتظامی سوچ اپنائی، اُس پر تہران ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک میں اختلافات پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں تاہم انہیں مکالمت سے حل کیا جانا ہی بہتر ہوتا ہے، اس سال 86 ہزار ایرانی شہریوں نے حج کیا