نوٹوں سے بھرے7 سوٹ کیس برآمد
برازیل میں اپارٹمنٹ سے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد ہوئے جس میں موجود رقم پر سابق وزیروئیرا لیما کی کرپشن کی کمائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔برازیلین پولیس نے شہر سیلواڈورکے ایک اپارٹمنٹ میں چھاپا مارکرنوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد کرلیے، پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ نوٹو ں سے بھرے سوٹ کیس سابق وزیر وئیرا لیما کی کرپشن کی کمائی ہوسکتی ہے۔سات کیش کاونٹنگ مشینوں کے ذریعے نوٹوں کی گنتی کی گئی۔اب تک گنی گئی رقم ایک ارب گیارہ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کے مساوی ہے، جبکہ باقوں نوٹوں کی گنتی جاری ہے۔سابق وزیر کو دو ماہ قبل کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر کے گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا۔