امریکہ میں غیرقانونی بچوں کو ملک بدری سے بچانے کا قانون منسوخ

امریکی صدر ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو تحفظ دینے والا پروگرام ختم کر دیا۔ امریکا میں موجود آٹھ لاکھ نوجوان تارکین کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ فیصلے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔امریکی انتظامیہ نے امریکا میں جوان ہونے والے بچوں کو ملک بدری سے تحفظ دینے کا پروگرام ڈی اے سی اے ختم کردیا ۔اس سے پہلے امریکا میں جوان ہونے والے بچوں کو ملک بدری سے تحفظ حاصل تھا اور وہ ملازمت بھی حاصل کر سکتے تھے تاہم اب ان کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہو گیا ہے۔تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کے تازہ ایکشن پر امریکا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کاروباری افراد، دکانوں کے مالکان ، مختلف شہروں کے میئرز ، یونین اور شہری حقوق کی تنظیموں نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔دوسری جانب جبکہ سابق صدر اوباما نے بھی فیصلے کو ظالمانہ قراردے دیا ۔