آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری سے ڈومور کا مطالبہ کردیا
جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ،، تمام تر کوششوں اور قربانیوں کے باوجود ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ہم نے کچھ نہیں کیا،، اگر پاکستان نے کچھ نہیں کیا تو دنیا کے کسی بھی ملک نے کچھ نہیں کیا،، آپریشن شیر دل سے لے کر راہِ راست، راہ نجات، ضرب عضب اور اب ردالفساد تک ہم نے ایک ایک انچ کی قیمت اپنے لہو سے ادا کی ہے،، اور اب ہم دنیا سے کہیں گے کہ اس کے ڈو مور کا وقت آگیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے امداد نہیں عزت اور اعتماد چاہتے ہیں،، ہم امریکہ اور نیٹو کے ہر اس عمل کی حمایت کریں گے جس سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہو. آرمی چیف کا کہنا تھا ہماری آنے والی نسلوں کا ہم پر حق ہے کہ ہم انہیں دہشتگردی، کرپشن اور بدامنی سے پاک پاکستان دیں،، ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مظبوط ہوگا،، پاکستان میں آئینی ، قانونی اور جمہوری روایات کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے