پی ٹی آئی کے چوہدری سرور نےگورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Sep 06, 2018 | 07:40

ُپاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے گورنرکا حلف اٹھالیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یاور علی نے چوہدری سرور سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کے منصب کوعوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کریں گے۔چوہدری سرور اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے رہنما کے طور پر گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھاچکے ہیں۔ چوہدری سرور پی ٹی آئی کی سیٹ پر پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ انہوں نے سیٹ چھوڑ کر پنجاب کے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۔

مزیدخبریں