افغان دارالحکومت کابل میں دو خود کش دھماکے، 20 افراد ہلاک

Sep 06, 2018 | 07:44

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں دشت برچ میں واقع اسپورٹس کمپلیکس کے ریسلنگ کلب میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں20افراد ہلاک ہو گئے،،واقعے کے عینی شاہدنے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ خود کش بمبار نے کلب میں موجود محافظ کو قتل کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا یاجبکہ فیس بک پر ایک صارف نے لکھا کہ خود کش بمبار نے خود کو ایسے مقام پر دھماکے سے اڑایا جہاں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس موجود تھے جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے،حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے

مزیدخبریں