جاپان کے مغربی جزیرے ہوکیڈو میں6.7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے

Sep 06, 2018 | 07:53

جاپان کے مغربی جزیرے ہوکیڈو میں چھ اعشاریہ سات کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے۔ جس کے باعث درجنوں افراد مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جبکہ عمارتوں کا ملبہ گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں۔زلزلے کے باعث وسیع علاقے میں بجلی کی فراہمی کا نظام متاثر ہوا ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔جاپانی حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے جاپان میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی تھی

مزیدخبریں