آج ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
یوم دفاع و شہداء کے سلسلے میں مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی جرأت کوسراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظموزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں سمیت پوری دنیا سے برابری کی بنیاد پر باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔