ملک میں کہیں گرمی اور کہیں حبس کی شدت برقرار
ملک بھر میں موسم ملا جلا ہوگیا، کہیں سورج کی تپش سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے تو کہیں میگھا برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مالاکنڈ،راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ، پشاور اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرم چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔