شام میں ہونے وا لی عالمی نمائش میں30 ایرانی کمپنیوں کی شرکت

Sep 06, 2018 | 14:25

شام کے دارالحکومت دمشق میں ساٹھویں بین الاقوامی اقتصادی نمائش میں ایران کی 30 کمپنیوں نے شرکت کی ۔دمشق کی بین الاقوامی اقتصادی نمائش میں ایرانی ہال کے ڈائریکٹر محمد رضا خانزادہ نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ساٹھویں بین الاقوامی اقتصادی نمائش میں ایران کی 30 کمپنیوں نے شرکت کی ، ایران کی آٹو موبائل، گھر کے استعمال کی اشیا، برقی آلات اور سامان، اشیائے خوراک، بلڈنگ میٹیریل، زرعی شعبے میں کام آنے والے آلات اور معدنیات کی صنعت سے متعلق مشینیں تیار کرنے والی کمپنیوں نے خاص طور پردمشق کی بین الاقوامی نمائش میں حصہ لیا ۔اس کے علاوہ بھی متعدد ایرانی کمپنیاں اس نمائش میں شریک ہیں۔ دمشق کی ساٹھویں بین الاقوامی نمائش15ستمبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا کی48 ممالک شریک ہیں۔

مزیدخبریں