شمالی اورجنوبی کوریا کے سربراہان کی ملاقات 18ستمبر کو ہوگی

Sep 06, 2018 | 14:34

شمالی کوریا اورجنوبی کوریا کے سربراہان نے رواں ماہ کی 18تاریخ کو پیانگ یانگ میں اجلاس پر اتفاق کرلیا ،دونوں ملک جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کے خصوصی نمائندے ایک روزہ دورے پرشمالی کوریاپہنچے تھے جنھوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ سے ملاقات میں جنوبی کوریا کے صدر کا خط انہیں پیش کیاتھا۔ جنوبی کوریا کے حکام نے امیدظاہر کی تھی کہ اس دورے سے امریکہ اورشمالی کوریا کے درمیان جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے پروگرام پربات چیت کی بحالی متوقع ہے۔مذکورہ خط سے متعلق حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی جبکہ بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے کہا کہ مون جے ان شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اپنا پیغام دیں گے۔خیال رہے کہ مون جے ان اور کم جونگ ان نے تاریخی ملاقات رواں سال اپریل میں کی تھی، صدر شمالی کوریا خصوصی ملاقات کے لیے جنوبی کوریا پہنچے تھے۔بعد ازاں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باہمی جنگ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئوپر بھی اتفاق کیا تھا۔

مزیدخبریں