لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب, اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے فلگ شگاف نعرے بلند
لاہورمیں یوم دفاع کے حوالے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پرجوش تقریب منعقد ہوئی۔ہزاروں شہریوں نے واہگہ بارڈر پر تقریب کا نظارہ کیا۔۔۔ حاضرین کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں،پاکستان رینجرز کے جوانوں کی زمین پر ٹھوکروں اور غصیلی نظروں نے دشمن کے دل پر رعب طاری کردیا۔پرچم اتارنے کے بعد باری آئی پنجاب رینجرز کے خصوصی بینڈ کی۔ جس نے روایتی انداز میں اینٹری ڈالی۔اور اللہ اکبر ترانے کی خوبصورت دھن پر بہترین پرفارمنس پیش کی۔واہگہ بارڈر پر جانے والے شہری خصوصی بینڈ کی پریڈ سے خوب محظوظ ہوئے۔۔۔ اور ان کی پرفارمنس پر دل کھول کر داد دیتے رہے۔پرچم اتارنے کی شاندار تقریب کے بعد شہری خوشگوار یادیں لیے واپس روانہ ہو گئے۔۔ اس عہد کیساتھ کہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے