مزار قائد پر ائیر فورس کی شاندار تقریب، پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

Sep 06, 2018 | 22:42

کراچی میں یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب ہوئی، پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، اور سلامی پیش کی

تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے ایئر وائس مارشل ندیم صابر نے کہا کہ دشمن نے ترپن سال پہلے رات کے اندہیرے میں حملہ کیا جس کو ہمارے بہادر جوانوں نے زیر کیا، شہید میجر عزیز بھٹی نے انڈیا کی فوج کو پانچ دن تک روکے رکھا دشمنوں کے خلاف افواج اور قوم کا جذبہ آج بھی وہ ہی ہے جو ترپن سال پہلے تھا۔ ایئر وائس مارشل ندیم صابر نے دشمنوں کو پیغام دیا کہ جو کوئی بھی ملک کی طرف میلی نگاہ سے دیکھے گا اس کو مٹادیں گے، ہمارا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، آپ تک پہنچے کے لئے دشمن کو ہم پر سے گزر کر جانا ہو گا۔

اس موقع پر ایئر فورس افسران اور شہدا کے اہل خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

مزیدخبریں