پاک بحریہ میں پاکستان کا 53واں یومِ دفاع نہایت ہی احترام اورروایتی جوش و جذبے سے منا یاگیا, پاک نیوی ایو ی ایشن ، پاک میرینزاور اسپیشل فورسز کا پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھر پورمظاہر ہ

Sep 06, 2018 | 23:10

پاک بحریہ میں پاکستان کا 53واں یومِ دفاع روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

کراچی (06ستمبر2018 ) پاک بحریہ میں پاکستان کا 53واں یومِ دفاع نہایت ہی احترام اورروایتی جوش و جذبے سے منا یاگیا۔یہ دن پاکستان کی مسلح افواج ، شہداءاور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جو1965کی پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کی جارحیت کے خلاف ثابت قدم رہے اور غیر متزلزل عزم اوریگانگت کے ساتھ عددی لحاظ سے برتر دشمن کے خوابوں کو خاک میں ملایا۔
یومِ دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمر ل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں شہداءاور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیاجنہوں نے ارضِ پاک کی سرحدوں کے دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں جبکہ پوری قوم اپنے بری، بحری اور فضائی جانثاروں کے ساتھ متحد کھڑی تھی۔نیول چیف نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ سرحد پار جارحیت اور انتہا پسند عناصر سرگرمیوں کے ذریعے ہمیں بطورِ قوم بارہاآزمایا گیا۔ مگر قائد ِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے سنہری اُصولوں ایمان، اتحاد اورتنظیم پر عمل پیرا ہو کرہم پہلے سے زیادہ پُر عزم قوم بن کر اُبھرے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے درخشاں اور روشن مستقبل کے لیے بے لوث ہو کر کام کریں اور قربانی کے اپنے عہد کی تجدید کریں۔ اللہ سبحانہ ُ و تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے ، اپنے اندر یگانگت و اتحادقائم کرتے ہوئے اور پاک وطن کے دفاع میں جانفشاں رہتے ہوئے ہمیں پاکستان کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کا عزم کرنا ہے۔

دن کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعاﺅں کے ساتھ ہوا۔ارضِ پاک کے شہداءکے ابدی سکون کے لئے قراں خوانی کی گئی۔شہداءکی یاد گاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔وائس چیف آف نیول اسٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے نیول ہیڈکوارٹرز میں واقع شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور اسٹبلشمنٹس میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیںجن میں یونٹس اوراسٹبلشمنٹسکے کمانڈنگ آفیسرز نے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سویلینز سے خطاب کیا اور آج کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پاک بحریہ کے جہازوں کو نیوی کے روایتی انداز میں سجایا گیا اور ان پر چراغاں کیا گیا ۔ مزید برآں ، پاک بحریہ کی مختلف یونٹس، اسٹبلشمنٹس اور تعلیمی اداروںمیں کھیلوں کی سرگرمیوں، تقریر،ذہنی آزمائش اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

پاک بحریہ میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کے علاوہ کلفٹن کراچی کے ساحل پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک نیوی ایو ی ایشن ، پاک میرینزاور اسپیشل فورسز نے پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھر پورمظاہر ہ کیا۔سندھ کے گورنر جناب عمران اسماعیل نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے جوانوں نے مغویوں کو بازیاب کرانے کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے کے بعد پی این فکسڈ ونگ ایئر کرافٹ اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) نے فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کیا۔ آخر میں اسپیشل سروس گروپ (نیوی) نے تقریب گاہ میں موجود مجمع کے عین سامنے فری فال جمپ کا مظاہر ہ کیا ۔

مزیدخبریں