وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی شہید کیپٹن عمر زیب کے اہل خانہ سے ملاقات,
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپٹن عمر زیب شہید کی رہائش گاہ پر ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پچیس سال کے جوان بیٹے کیپٹن عمر زیب نے قوم کی خاطر جام شہادت نوش کیا، آج ہم محفوظ اور آزاد ہیں تو اس کی وجہ بہادر سپوت پیدا کرنے والے یہ خاندان ہیں، دعاہے اللہ کیپٹن عمر زیب اور تمام شہدا کے خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر کیپٹن عمر زیب شہید کے والد کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم، حکومت اور پاک فوج کی جانب سے حوصلہ بڑھانا ہمارے لیے سکون کا باعث ہے۔ ان کے بیٹے نے رضا کارانہ طور پر دیر میں جاری آپریشن راہ راست میں حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیئے۔