جی ایچ کیومیں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب,وزیراعظم عمران خان ، مسلح افواج کے سربراہان ، وزراء اور سیاسی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک

Sep 06, 2018 | 23:43

پاکستان ہماری شان ، پاکستان ہماری جان،، لہو کا ایک ایک قطرہ پاکستان پر قربان ، 6 ستمبر پاکستان کے یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی ،، پروقار تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی شرکت کی ،، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے ،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا ،، اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری ، اسد عمر ، پرویز خٹک ، شیخ ریشد سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے ،، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی تقریب میں پہنچے،پاک فوج کے تیار کردہ ملی نغموں اور خصوصی رپورٹس نے تمام شرکاء کا لہو گرمایا،، ہمایوں سعید ، مایا علی نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے ،، ساحر علی بھگا ، راحت فتح علی خان کے خوبصورت نغمے پیش کیے گئے ،تقریب میں جنگ 1965 اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کے حوالے سے بنائی گئی سپیشل رپورٹس نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ،شہداء کبھی مرتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،، آئی ایس پی آر کے تیار کردہ نغموں میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ،، خوبصورت ویڈیوز نے ہر دیکھنے والے کی آنکھ کو نم کر دیا،مرکزی تقریب میں پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ ، اداکاروں ، اور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ، اور وطن عزیز سے محبت کا ثبوت دیا ،، تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وطن عزیز کیلئے جان بھی قربان ہے

مزیدخبریں