سندھ پولیس آئندہ احکامات تک ریڈ الرٹ رہے گی.آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام
آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ میں یکے بعددیگرے 2دھماکوں کے تناظر میں سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک ریڈ الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اورمستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے ہدایات جاری کی ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے ,تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے , پیٹرولنگ,پکٹنگ,ناکہ بندی سخت بنانے ,جبکہ رینڈم سنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بنا کر مجموعی امورکوٹھوس اور موثر بنانے کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج ڈسٹرکٹس اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ نیہدایات جاری کیں ہیں کہ ڈیوٹیوں پرتعینات تمام پولیس افسران وجوانوں کوبلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کاپابند بنایاجائے اورمجموعی سیکیورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سے متعلق وحفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کوبھی ممکن بنایا جائے تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام ترکاروائیوں کو منظم اورکامیاب بنایا جاسکے۔