سارک اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے جانے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھارت کے لکشمن راوت کو 4-6سے ہرا دیا۔پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد بلال کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12بجے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔خیال رہے کہ اسجد اقبال اور محمد بلال نے کوارٹر فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔پہلے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک کو 1-5سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے نیپال کے اے ایم شری سیٹھا کو بھی 1-5سے ہرایا تھا۔