رحمت شاہ ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے افغان کرکٹر بن گئے۔
رحمت شاہ افغانستان کی جانب سے ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔بنگلادیش سے واحد ٹیسٹ کے ابتدائی روز ٹیم نے 5 وکٹ پر 271رنز بنالیے، رحمت شاہ نے 102رنز اسکور کرتے ہوئے اصغر افغان کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 120رنز جوڑے، جب کھیل کا اختتام ہوا تو اصغر 88 اور افسر زازئی 35رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان آخری سیشن میں 74رنز کی شراکت ہوئی۔شکیب الحسن نے مہمان سائیڈ کو جلد میدان بدر کرنے کیلیے 8کھلاڑیوں کو گیند تھمائی، تیج الاسلام اور نعیم حسن 2، 2وکٹیں لے سکے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر کپتان کا اعزاز افغانی راشد خان کے نام ہوگیا، انھوں نے 20برس اور 350دن کی عمر میں بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی کپتانی کا اعزاز پایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹٹینڈا ٹائیبو کے پاس تھا جنھوں نے 2004میں 20برس اور 358دن کی عمر میں زمبابوے کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا فریضہ انجام دیا تھا۔