عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں 0.3 فیصد اضافہ
عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کے فی بیرل نرخ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔سنگا پور مرکنٹائل میں برنٹ کروڈ کی اکتوبر کے لئے سپلائی 17 سینٹ اضافے کے ساتھ 61.12 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکن کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی)کے سودے 16سینٹ اضافے کے ساتھ 61.12 ڈالر فی بیرل طے پائے۔یاد رہے کہ برنٹ کروڈ کے نرخوں میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ ہو رہا ہے۔