سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
( سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے۔دنیائے کرکٹ ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ۔ گڈشتہ روز عبدالقادر کو اچانک سینے میں درد ہوا جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہ رہ سکے۔عبدالقادر ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے سسر بھی تھے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر و لیگ سپنر عبدالقادر نے67ٹیسٹ اور104ون ڈے میچز کھیلے۔عبدالقادرنےٹیسٹ میچزمیں 1029اور ون ڈے میں 641رنزبنائے عبد القادر نے ون ڈے میچز میں 132 اور ٹیسٹ میں236وکٹس لے رکھی ہیں.