ملک میں آج یوم دفاع وشہدا منایا جارہاہے
ملک میں آج (اتوار) یوم دفاع وشہدا منایا جارہاہے جس کا مقصد غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اورتمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔ 1965ء میں آج کے روز بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پاکستان پرحملہ کیا لیکن قوم نے دشمن کے گھنائونے عزائم کو ناکام بنادیا ۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہداء کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی کی جارہی ہے۔