یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوم دفاع کےموقع پر پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ اتوارکے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کےلئے لازوال قربانیاں پیش کیں۔