ملک بھر میں کورونا وائرس میں نمایاں کمی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 6ہزار 342رہ گئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 اور2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 166، خیبرپختونخوا 36 ہزار 591، بلوچستان 13 ہزار 229، اسلام آباد 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 327 اور گلگت میں 2 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔