پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر
اسلام آباد: پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر ہے جو دشمن سے چھینے گئے اسلحہ کی دھات سے بنایا جاتا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے نام سے منسوب ہے جو پاک سرزمین کے دفاع میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں کو عطا کیا جاتا ہے۔اب تک بری فوج کے حصے میں 9 اور پاک فضائیہ کے حصے میں ایک نشان حیدر آیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے نائیک سیف علی جنجوعہ کو ہلال کشمیرعطا کیا گیا ہے۔ملکی تاریخ کا پہلا نشان حیدر خطہ پوٹھوہار کے سپوت کیپٹن سرور شہید کوعطا کیا گیا جنہوں نے 27 جولائی 1948 کو دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔