قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا اورایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔رابطے میں سیلاب کی صورتحال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ متعددارکان سیلاب زدگان کیلئے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں جس پر قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14ستمبرشام ساڑھے چاربجے ہوگا جبکہ سینیٹ کااجلاس 15ستمبر صبح ساڑھے دس بجے بلایا جائے گا۔