بھارت دنیا بھر میں امریکا کے بعد وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال، کورونا وائرس کے مزید 90 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت دنیا بھر میں امریکا کے بعد وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 90 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 41 لاکھ 13ہزار 811 ہو گئی ہے جبکہ امریکا 62 لاکھ 49 ہزار 163 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔