افغانستان: کابل ایئر پورٹ دوبارہ کھول دیا گیا
افغانستان میں قطر کے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کی مدد سے کابل ایئر پورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ بیرون ممالک سے کابل تک امدادی سامان کی فضائی ترسیل دوبارہ ممکن ہوئی ہےاور اندرون ملک پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ الجزیرہ نے کابل میں اپنے نامہ نگار کے ذریعے یہ تصدیق بھی کی کہ اب کابل سے ملک کے دیگر شہروں کو آنے جانے والی داخلی پروازیں بھی بحال ہو گئی ہیں۔افغانستان میں قطر کے سفیر نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ کے رن وے کی افغان حکام کی مدد سے مرمت کر دی گئی ہے اور کابل سے مزار شریف اور قندھار جانے والی دو مسافر پروازیں بھی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔