عراق،عسکریت پسندوں کے حملے میں 13سیکورٹی اہلکار ہلاک
عراق کے شہروں کرکوک اور موصل میں پولیس اور فوج پر عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں تیرہ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے کرکوک کے قریب رشاد قصبے میں اور موصل کے قریب چوکیوں پر حملے کئے۔