ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں جبکہ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔