اسد عمر نے یومِ دفاعِ وطن کے موقع پر غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئےٹوئٹر پراپنے والد کی تصویر شیئر کردی۔
یومِ دفاعِ وطن کے موقع پر غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ ٹوئٹر پر 1965 کی جنگ کا اہم واقعہ بیان کرکے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی ۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا، اس محاز پر پاکستان فوج کی 11ویں ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی،میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل سٹاف تھے۔
6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا. اس محاز پر پاکستان فوج کی 11 ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی. میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل سٹاف تھے. pic.twitter.com/FVGWLoKas3
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 6, 2022