ایشیا کپ 2022سپر فور مرحلہ: آج بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا نیوالے سپرفور مرحلے میں بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ، دوسری جانب سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا۔بھارتی ٹیم اگر آج کا میچ ہار جاتی ہے تو اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی بہت مشکل ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا ۔ایشیا کپ کے شیڈول کے مطابق سپر فور مرحلے میں گروپ اے کی پہلی اور دوسری ٹیم کا میچ 4 ستمبر بروز اتوار کو ہوگا۔