روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ قیمت 221 روپے کی حد بھی عبور کر گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 219 روپے سے بڑھ کر 221 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔