کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں
کراچی : پنجاب چورنگی انڈر پاس میں اے ایس آئی کو لوٹ لیا گیا ،ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نےاےایس آئی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو راج ہے اور پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ، گزری تھانے کی حدود میں انڈرپاس میں چوکی انچارج زمان ٹاؤن اے ایس آئی راشد علی کو لوٹ لیا گیا۔