پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیماریوں کی روک تھام اوران سے بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے آج یوم صحت منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم صحت منانے کی تجویز پہلی بار انیس سواڑتالیس میں دی گئی تاہم انیس سو پچاس سے یہ دن ہرسال سات اپریل کو منایاجاتا ہے۔یوم صحت منانے کا مقصد عوام، حکومت اورصحت سے متعلقہ تنظیموں میں بیماریوں سے بچاؤکیلئے شعوربیدارکرنااوراس ضمن میں عملی اقدامات کی تحریک پیدا کرناہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام کو صحت کی سہولتیں میسرنہ ہونےپرپاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہےجوصحت کےشعبےمیں پست ترین معیاررکھتےہیں۔ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں بہترمنصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے آئندہ برسوں میں گنجان آبادی کے باعث متعددوبائی امراض پھیل سکتے ہیں۔عالمی یوم صحت کے حوالے سے پاکستان سمیت دنيا بھر میں سمینارز،ریلیاں اور دیگر پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔