الیکشن کمیشن آف پاکستان کےمطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے جس کےبعد کل سے اعتراضات کےخلاف اپیلوں کی سماعت ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مرحلے کے بعد وصولی کا سلسلہ بھی مکمل ہوگیا ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی جانب سے اعتراضات کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل سے شروع ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے مجموعی طور پر چوبیس ہزار چورانوے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مطابق قومی اسمبلی کیلئے سات ہزار تین سو چونسٹھ جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے سولہ ہزار سات سو تیس امیدواروں نے فارم ریٹرننگ افسران کو جمع کرائے گئے۔