تخریب کاروں نے اوچ پاور گیس پائپ لائن تباہ کردی جس کے نتیجے میں بجلی کا سنگین بحران پیدا ہوگیاہے
تخریب کاروں نے اوچ پاور گیس پائپ لائن تباہ کردی جس کے نتیجے میں سسٹم میں شارٹ فال مزید بڑھ گیا ۔اوچ پاور ہاوٴس سے پانچ سو پچیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حبیب اللہ کوسٹل اور شیخ منڈا پاور ہاوٴس بھی بند پڑے ہیں۔ ان پاور ہاوٴس سے بھی ڈیڑھ سو میگاواٹ بجلی نہیں مل رہی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب تیرہ ہزار میگاواٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار تقریباً سات ہزار میگاواٹ ہے۔