عراق میں ایک سیاسی جلسے پرگرنیڈ اورخود کش حملے کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ زخمی ہوگئے۔
سیاسی جلسے پر خود کش حملہ عراق کے شہر بعقوبہ میں کیا گیا،،حملے میں پہلے جلسے کی جگہ پرایک شامیانے پرگرنیڈ پھینکا گیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔عراق میں اس سے قبل مقامی حکومت کے انتخابات میں حصہ لینے والے گیارہ امیدواروں کو قتل کیا جا چکا ہے، تاہم سیاسی جلسوں پرکیا جانے والا یہ پہلا براہِ راست حملہ ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دو صوبوں میں انتخابات ملتوی بھی کیے جا چکے ہیں۔