بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی ٹو میزائل کا تجربہ کر لیا،،
بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل دو ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں کیا گیا۔ملکی سطح پر تیار کیا گیا اگنی میزائل ٹو بیلسٹک میزائل آر بی این میزائل سیریز کا حصہ ہے جس کے پہلے بھی کامیاب تجربے کیے جا چکے ہیں،حکام کے مطابق حالیہ تجربہ مسلح فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ تھا۔ واضح رہے بھارت اس سے قبل دو ہزار نو میں بھی اگنی ٹو میزائل کا تجربہ کر چکا ہے جو ناکام ثابت ہوا تھا.