پارلیمنٹ میں آ کراسمبلی کی بوگس کہنا عمران خان کو زیب نہیں دیتا:خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحاد میں پی ٹی آئی مخالف جماعتیں موجود ہیں تحریک انصاف کو متحدہ اپوزیشن میں شامل نہیں کرسکتےاسلام آباد میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نےمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے،تحریک انصاف کے چیئرمین ایسی باتیں نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو،انکا کہنا تھا کہ ہمارے اتحاد میں تحریک انصاف کی مخالف جماعتیں موجود ہیں اس لئےپی ٹی کو متحدہ اپوزیشن میں شامل نہیں کریں گے،سید خورشید شاہ کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم سسٹم کو چلانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں ۔