میرے کے پاس اراکین اسمبلی کو پندرہ دن تک اسمبلی سے باہر رکھنے کے اختیارات ہیں: شہلا رضا
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلارضا کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف قوانین موجود ہیں،ایسے ارکان کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے،اسمبلی قواعد پامال کرنےوالوں کو سزا ملنی چاہے،انہوں نے کہا کہ اسپیکر بدتمیزی کرنے والے ارکان پرپندرہ روز کے لیے پابندی عائد کرسکتا ہے،،شہلارضا کا کہنا تھا کہ اسمبلی قواعد کا لحاظ رکھنا اوراس کی پابندی سب کے لیے ضروری ہے۔