کلرکہار میں موٹر وے پرٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

چکوال سے سرگودھا جا نےوالے مسافروین کلر کہار کے قریب بریک فیل ہونے پر ٹرک سے ٹکرا گئی،، حادثے میں وین ڈرائیور اوردو خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے،، حادثےکےبعد امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا،،ہسپتال ذرائع کے مطابق دیگرزخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے،پولیس نےکارروائی کےبعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔