نوازشریف کی وکٹ گرا دی اب زرداری کی باری ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
حیدرآبادکےعلاقے قاسم آباد میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے پچھلے تیس برسوں میں قوم کو مہاجر، پٹھان، بلوچی اور پنجابی کے نام پر تقسیم کیا ہے۔ تحریک انصاف ساری قوم کو یکجا کرکے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے بانوے کا ورلڈکپ جیتا تو اس وقت قومی ٹیم میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل تھے۔ پی ٹی آئی نفرتوں کی سیاست کو ختم کریگی،ایکسپوسنٹرمیں ممبرسازی کیمپ پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاست کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔ دوجماعتوں نے سندھ پر حکومت کی لیکن لوگوں کو کچھ نہ دیا۔ نوازشریف کی وکٹ گرا دی اب زرداری کی باری ہے،اس سے پہلے عمران خان نے حیدرآباد کی مختلف گلیوں کا دورہ کیا۔ شہری کپتان کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور ان سے خوب مصافحے کیے۔ خواتین نے موبائل فونز پر ان کی تصاویر بھی بنائیں