بھارت کو پاکستان میں عدم استحکام کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:امریکہ میں پاکستانی سفیر
امریکی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملی مسلم لیگ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اپنے تحفظات ہیں، تنظیم پاکستان کے انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کسی بھی جمہوریت میں، قانون کی حکمرانی کی اولین اہمیت ہوا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ’’اگر معیشت اور ترقی تک محدود ہے تو پاکستان کو اس پر قطعاً کوئی اعتراض نہیں،، بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے اپنی حکمتِ عملی کے مقاصد کو آگے بڑھائے یا پاکستان کے لیے عدم استحکام کا باعث بنے،، بھارت پاکستان کے خلاف دو محاذ والی صورت حال پیدا کر رہا ہے، اور جاسوس اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر بھیج کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر رہا ہے