دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کےخالی نعرے لگائے۔ تبدیلی کھوکھلےدعووں سے نہیں عوام کی خدمت سے آتی ہے: شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آج پاکستان کی سب سےبڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا۔ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ شہبازشریف نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کی کہا تبدیلی کھوکھلےدعووں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے آتی ہے۔ تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ عمران خان نے خیبر پی کے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑدیا۔ انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توخیبر پی کے میں بھی ترقی خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔