سیاسی ومذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو قابو میں رکھیں: احسن اقبال
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے باعث دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، کچھ عناصر اقتصادی راہداری کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں،، بھارتی جاسوس اعتراف کر چکا ہے کہ اس کا ایجنڈا سی پیک کے خلاف غلط تاثر پیدا کرنا تھ،، احسن اقبال نے کہاکہ دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کےخلاف ہیں، بیانات اور تقاریر میں ایک دوسرے کیخلاف نفرت سے گریز کرنا چاہئے، دشمن الیکشن کی فضا میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا، انہوں نے کہاکہ سیاسی ومذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو قابو میں رکھیں،ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں،، دشمن پاکستان کومذہبی جنونیوں کے طورپرپیش کررہے ہیں،،پاکستان کوجنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے،،احسن اقبال نے کہاکہ چین کے ورکرز نے اپنی جانیں قربان کر کے شاہراہ قراقرم بنائی،اگر وہ اپنی جان کا نذرانہ نہ دیتے تو ہمیں سی پیک کا موقع نہ ملتا، انہوں نے کہاکہ چینی مہمان ہیں جھگڑے توخلیج میں پاکستانیوں کے بھی ہوتے ہیں،، تاہم قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،