ادارے اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کریں توعوامی اعتماد قائم ہوسکتاہے۔مذہب کےنام پرتقسیم ملکی مفاد میں نہیں, وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال
اسلام آباد میں جشنِ بہاراں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ مذہب کے نام پرتقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔ سیاسی اورمذہبی جماعتیں عوام میں بے چینی پھیلانے سے گریز کریں۔اقتدارکی منتقلی اورعام انتخابات کا انعقاد قومی فریضہ ہے۔ہرادارہ اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرے توعوامی اعتماد قائم ہوسکتا ہے,احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے جتنی بڑی امیدیں جڑی ہوئی ہیں اتنے ہی بڑے اس کےدشمن بھی ہیں۔سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں پرامن پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھانا ہے,وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ کسی صحافی یا صحافتی ادارے کا گلہ گھوٹنا آزادیِ اظہارِ رائے کا قتل ہے۔ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی